حیدرآباد۔30اکتوبر(اعتماد نیوز) سپریم کورٹ میں آج دہلی میں تشکیل حکومت کے
معاملہ میں دہلی کی اسمبلی کو منسوخ کرنے سے متعلق عام آدمی پارٹی کی جانب
سے داخل کردہ پٹیشن پر سماعت کو 11نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔ چنانچہ
عدالت نے استدعا کی کہ دہلی میں اس وقت لفٹننٹ گورنر نجیب جنگ تشکیل حکومت
کے معاملہ میں پہل کر رہے ہیں۔ ایسے معاملہ میں اسمبلی کو منسوخ کرنا مناسب
نہیں ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ اگر کسی جماعت کو واضح اکثریت نہ ملنے کی
صورت میں باہر سے کسی جماعت یا ارکان کی تائید سے بھی حکومت کو بنایا جا
سکتا ہے۔ ایک اعتبارسے یہ فیصلہ بی جے پی کے حق میں کہا جا سکتا ہے۔ کیونکہ
اگر دہلی اسمبلی کو منسوخ کرنے کی صورت میں دو بارہ انتخابات منعقد ہونگے۔
جبکہ بی جے پی دہلی میں دو بارہ انتخابات سے خائف ہے۔ اور بی جے پی کو اس
وقت تشکیل حکومت کے لئے 7ارکان کی تائید ضروری ہے۔ خیال رہے کہ جاریہ سال
فروری میں اس وقت کے وزیر اعلی اروند کیجروال کے استعفی سے دہلی میں سیاسی
بحران بر قرار ہے۔